لذت بخش
قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )
معنی
١ - مزہ دینے والا، لذیذ۔ ہے ولی کی زباں کوں لذت بخش ذکر ہر صبح و شام تجھ لب کا ( ١٧٠٧ء، ولی، کلیات، ١٦ )
اشتقاق
عربی زبان سے ماخوذ اسم 'لذت' کے ساتھ فارسی مصدر 'بخشیدن' سے مشتق صیغۂ امر 'بخش' بطور لاحقۂ فاعلی لگانے سے مرکب 'لذت بخش' اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٠٧ء کو "کلیات ولی" میں مستعمل ملتا ہے۔